انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی

10:53 AM, 9 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتر چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوکر 273.33 روپے پر بند ہوا ۔

آج جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 33 پیسے سستا ہوکر 273 روپے پر آگیا ۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں اس وقت ڈالر کی قیمت 268.50 روپے ہے ۔

مزیدخبریں