لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی نے خلع لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی عامر لیاقت سے 14 ماہ سے علیحدگی چل رہی ہے۔
View this post on Instagram
ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان 14 ماہ کے دوران رشتے میں پڑی دراڑیں ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔