کورونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،قرنطینہ سمیت تمام پابندیاں ختم 

07:09 PM, 9 Feb, 2022

لندن :کورونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،برطانوی وزیر اعظم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ۔

برطانوی وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک کورونا  مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کرنے کی  ضرورت  نہیں ہو گی ، وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ،وہ آگے بڑھنا  چاہتے ہیں۔

واضح رہے جب سے کورونا وائر س آیا ہے  یہ پہلی دفعہ ایسا ہونے جا رہا ہے جب کوئی بھی ملک کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بھی اس شخص کو کھلے عام آنے جانے کی اجازت دے رہا ہے ،حالانکہ اس سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مطلوبہ شخص کو کم از کم 7،10یا 15 دن کیلئے قرنطینہ لازمی کرنا ہوتا تھا ۔

برطانیہ پہلا ایسا ملک ہو گا جو قرنطینہ کی پابندی ختم کرے گا ، برطانیہ میں 11 فروری سے  ملک میں آنے والے افراد کے لیے  کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کی جا رہی ہے ۔  

برطانوی وزیر اعظم کورونا پابندیوں  کو ختم کرنے کا ا علان   21 فروری کو  پارلیمنٹ میں کریں گے ۔ 

مزیدخبریں