جس جج کی دل آزاری کی اس کی قبر پر جا کر دعا کریں اور معافی مانگیں،جسٹس روح الامین 

Firdous Ashiq Awan, Fawad Chaudary

 پشاور:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی،جسٹس روح الامین نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں۔

پشاورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ 

جسٹس روح الامین نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔ جسٹس روح الامین نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے قانون سے نکال دیں کہ ہم کسی کے خلاف بھی بول سکتے ہیں، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے۔ 

پشاورہائیکورٹ نے  فواد چودھری اورفردوس عاشق اعوان کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے۔