پیپلزپارٹی کا لانگ مار چ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا :بلاول بھٹو

05:28 PM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے ،پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ 27 فروری کو ہر صورت  کراچی سے نکلے گا اور اس مارچ کو کامیاب بنائینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جمہوریت ہماری سیاست ،طاقت کا سرچشمہ ،عوام ہمارا دستور ہے ،اس نالائق حکومت کو عوام بے نقاب کرینگے ،انہوں نے کہا سلیکٹڈ حکومت کیخلاف اعلان جنگ کر چکے ہیں ،اب اس حکومت کیخلاف 27 مارچ کو عوام کا سیلاب لے کر کراچی سے نکلیں گے ۔

بلاول کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ناجائز حکومت کی قانون سازی عوام کےسامنے رکھی ہے ،پہلے دن سے حکومت کی ناکام پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہے ہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل ہر پاکستانی کی جیب پر ڈاکا ہے،یہ پاکستان نہیں ،آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کی ڈیل ہے،انہوں نے کہا یقین ہے پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا،جس طرح یوسف رضاگیلانی کومیدان میں اتار ا،وزیراعظم کو اس کے گھر میں گھس کر شکست دی  بالکل اسی طرح اس نا اہل حکومت کیخلاف یہ لانگ مارچ بھی کامیاب بنائیں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا پہلے دن سے کہاتھا پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں گے ،میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،جب حکومت عروج پر تھی تب پیپلزپارٹی میدان میں اتری،اور مخالفین کو شکست دی تھی ۔

مزیدخبریں