دوسرا ون ڈے، بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

05:07 PM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

احمد آباد: بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سوریا کمار یادیو اور کے ایل راہول کی بلے بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔ 
سوریا کمار یادیو 64 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 49، واشنگٹن سندر 24، دیپک ہودا 29، رشبھ پنت 18، ویرات کوہلی 18، شردل ٹھاکر 8 اور یوزویندرا چھاہل 11 رنز بنا سکے۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور اوڈین سمتھ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیمار روچ، جیسن ہولڈر، اکیل حسین اور فیبین ایلن ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ 

مزیدخبریں