اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی لیبر کیلئے بیرون ملک نوکر یوں کا راستہ بھی کھول دیا ،اب پاکستانی لیبر کیلئے مشرق وسطیٰ میں نوکریوں کی زیادہ چانسز میسر آئینگے ، وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشن گرین مڈل ایسٹ کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرین ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا سونامی ٹری منصوبہ اس وقت پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہے ، اسی منصوبے کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے بھی مشرق وسطیٰ میں اربوں درخت لگانے کیلئے پاکستان کیساتھ اشتراک کر لیا ہے ، جس کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پاکستانی لیبر کو گرین نوکریاں ملیں گی۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ہر طرح کے پودے لگانے میں بھی معاونت کرے گا ،اس سلسلے میں سعودی عرب پاکستانی لیبر کے لاکھوں نوکریاں دے گا ،جبکہ پاکستان شجرکاری کیلئے سعودی عرب کو تکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا ۔
سعودی عرب کے 7 رکنی وفد نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، وفد نے پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو بہترین قراردیا۔
۔