لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں انگلینڈ کے بیٹر جیسن روئے کی اننگز کی بھرپور تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کچھ شاندار اننگز دیکھنے کو ملی ہیں، لیکن جیسن روئے کی اننگز کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اننگز واقعی شاندار تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جیسن روئے نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 116 رنز بنائے تھے۔