لاہور: سابق صدر علی آصف زراری علیل ہو گئے اور انہوں نے اپنے ذاتی معالج کو بھی بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی طبیعت ناساز ہونے پر تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دیں اور ان کے ذاتی معالج بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے ۔ ان کی شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔
آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ چوہدری برادران سے ملاقاتوں کے دو دور ہوئے اور پہلی ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور رخسانہ بنگش شریک ہوئے۔
آصف زرداری کی شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سےعلیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔سابق صدر نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے حمایت مانگ لی جس پر چوہدری برادران نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماداور دیگر معاملات پرپارٹی سے مشاورت کریں گے۔