اداکارہ نادیہ خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

01:46 PM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک


کراچی: حکومتی رہنما نے معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ نادیہ خان کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کیساتھ بطور مہمان شریک ہوئیں۔ اس دوران نادیہ خان نے کہا کہ پہلے تو نہیں مگر اب سیاست میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں خواتین کی کمی ہے۔تاہم مزید کہا کہ مستقبل قریب میں اگر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنتی ہیں تو وہ سب کو نظر آئے گا۔ اسی پر پی ٹی آئی رہنما نے اداکارہ نادیہ خان کو پی ٹی آئی میں شمولت کی آفر کر تے ہوئے کہا کہ اگر یہ ہماری جماعت پی ٹی آئی کا حصہ بنتی ہیں تو خود لینے جائینگے۔

پروگرام میں اس وقت مزید دلچسپ  صورتحال پیدا ہوئی جب میزبان نے نادیہ خان سے بلاول بھٹو کو اپنا داماد بنانے سے متعلق سوال کیا جس پر شروع میں تو نادیہ نے حیرانی کا اظہار کیا مگر پھر کہا کہ کیوں نہیں لیکن پہلے وہ وزیراعظم بننے پر توجہ دیں۔

اداکارہ نادیہ خان نے پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی  کی والدہ سے متعلق معاملے پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ 5 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50 کروڑ آئیں گے۔

مزیدخبریں