لندن میں مقیم چاہت فتح علی خان نامی شخص نے سوشل میڈیا صارفین کی کافی حد تک توجہ حاصل کر لی ہے، اب گزشتہ دنوں بھارتی گلوکارہ لتا میگیشکر کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت کے طور پر ایک ویڈیو نے چاہت علی خان کو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیا ہے۔
A tribute to Lata Mangeshkar ji
— KhalNayak (@KhalNayakHuman) February 8, 2022
London England uk pic.twitter.com/4kE9pRNstm
طاہر شاہ کے بعدگلوکاروں کے اسی سلسلے کی تازہ ترین دریافت چاہت فتح علی خان کی ہے۔لندن میں رہنے والے چاہت فتح علی خان ’دی کنگ آف قوالی‘ نصرت فتح علی خان کے مداح اور انہیں اپنا روحانی استاد کہتے ہیں۔
London China Town mein baithay aik Fan ne poocha, khan sahab aap ne @cokestudio season 14 ki offer kyun thukrai, Maine kaha my sweet dear fan, ham sur taal wale log hain, Shor sharabay wali moseeqi hamain Zaib nai deti. pic.twitter.com/WDpvauMt5b
— KhalNayak (@KhalNayakHuman) February 8, 2022
لندن میں مقیم اس شخص کے بارے میں ذاتی اور پیشہ ورانہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں جو کلاسیکل گلوکار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، خاص طور پر دعویٰ ہے کہ قوالیوں میں بے حد مہارت رکھتے ہیں۔
Nusrat fateh ali khan ko sun ker moseeqi ka fun sikha, aap mere rohani ustad hain, aaj b mujhe khwaab mein aa ker Meri kami paishi door kertay hain. pic.twitter.com/8nJqqf4Bqa
— KhalNayak (@KhalNayakHuman) February 8, 2022
حیرت انگیز طور پر گلوکار نے اپنے 'انٹرویو' کی ایک اخبار کی رپورٹ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ انہیں نصرت فتح علی خان نے براہ راست گانا نہیں سکھایا تھا لیکن وہ انہیں اپنا روحانی استاد مانتے ہیں۔
Mast nazro say Allah bachaye.
— KhalNayak (@KhalNayakHuman) February 8, 2022
For my Twitter fans. pic.twitter.com/e6cZNVajO6
چاہت علی خان کا دعوی ہے کہ انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں موسیقی کے بہت سے پروگراموں میں پرفارم کیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ موسیقی کے تمام فارمیٹس میں گانے کا ماہر ہیں لیکن انہیں قوالی گانا سب سے زیادہ پسند ہے۔تاہم چاہت علی خان کی گلوکاری پر پسند یا ناپسندیدگی کا فیصلہ سامعین پر چھوڑتے ہیں۔