کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ، عدالت آج کیس کی دوبارہ سماعت کریگی

12:48 PM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی ریاست  کرناٹک    کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں آج  پھرہو گی۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک  کے کئی اضلاع میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ تعلیمی ادارے تین روز کیلئے  بند کیے گئے ہیں ۔کیس کی آج ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔ مسلم طالبات کا کہنا ہے انھیں اپنی شناخت اور تعلیم  کی فکر ہے۔

ملالہ یوسفزئی  کے بعد دنیا بھر سے شخصیات  نے  ہندوانتہاپسندوں کی غنڈہ گردی کی مذمت  کی ہے۔


 مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ  محبوبہ مفتی اورسابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت میں حکمران جماعت بی جے  پی کا ہاتھ ہے۔خالصہ ایڈ کے بانی رویندر سنگھ نے اسے  نئے بھارت کا نیا اور خوفناک چہرہ قرار دیا۔

 بھارتی اداکارہ پوجابھٹ نے تنقیدکرتےہوئے  کہا ہمیشہ کی طرح ایک عورت کو دھمکانے کے لیے آدمیوں کے جتھے کی ضرورت پڑی ہے۔ؐمسلمان طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف کئی مقاما ت  پر احتجاج بھی ہو اہے۔

دوسری جانب مسکان  خان آج بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔مسکان خان کی بہادری پر اللہ اکبر، شیرنی، حجاب ، مسلم گرلز  اور انڈین مسلمز کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں