پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نااہلی کا فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں۔
توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا پہلے ہی سے پتہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نااہلی فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ چھوٹے موٹے چوہوں کے دوڑنے پر شور تو ہو گا ، طوفان کہیں نہیں آیا۔
واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کے الزام سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دیدیا ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔ تاہم امریکی شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی بطور سینیٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے بطور رکن قومی اسمبلی، سینیٹر اور وفاقی وزیر مراعات اور تنخواہ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔فیصل واوڈا فیصلے کو سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں۔