بھارت : انتہا پسند جتھے کے سامنےنعرہ تکبیر لگانے والی باحجاب مسلم طالبہ کیلئے انعام کا اعلان

12:18 PM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت میں مسلمان خواتین طالبات  کیلئے حجاب کی حمایت میں انتہا پسند ہجوم کے سامنے ڈٹ کر نعرہ تکبیر بلند کرنیوالی مسلم طالبہ مسکان کیلئے  انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء ہند نے طالبہ کو  بہادری پر 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔


جمیعت علماء ہند کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  مہاتما گاندھی میموریل کالج اڈوپی کی نڈر  مسلمان طالبہ مسکان  کیلئے صدر جمعیت علما ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور طالبہ کے روشن مستقل کیلئے دعا کی۔ جبکہ بطور حوصلہ افزائی پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

بھارت  کے ضلع کرناٹک میں مسکان نامی مسلمان طالبہ نے اپنی بہادری اور حوصلے سے یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی ، ساتھ ہی ساتھ ملک کی دیگر خواتین کو بھی اپنے حق کیلئے کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا ہے۔

مزیدخبریں