آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

 آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ  محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ میں اظہر علی ، امام الحق، فواد عالم، عبداللہ شفیق، حارث رؤف،  فہیم اشرف،شان مسعود ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل ، زاہد محمود  اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

ریزروکھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ،سرفرازاحمد اور یاسرشاہ شامل ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا۔


آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان  پیٹ کمنز  اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ،  کیمرون گرین، مارک ہیرس،  جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین  ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ  4 مارچ سے راولپنڈی  میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ 

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول 

27 فروری: آسٹریلیا کی ٹیم اسلام آباد پہنچے گی۔

4 تا 8 مارچ: پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

12 تا 16 مارچ : دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہوگا۔

21 تا 25 مارچ : تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

29 مارچ: پہلا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

31 مارچ: دوسرا ون ڈے بھی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

2 اپریل: تیسرا ون ڈے راولپنڈی میں ہوگا۔

5 اپریل: واحد ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

6 اپریل: آسٹریلوی ٹیم واپس روانہ ہوجائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں