پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع، سرکلر جاری

10:42 AM, 9 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :اسٹیٹ بینک نے  پرانے ڈیزائن کےمنسوخ شدہ نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ 31 دسمبرتک بڑھا نے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

 سرکلر کے مطابق پرانےڈیزائن کے10، 50،  100اور 1000کےنوٹ 31 دسمبرتک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  دس پچاس سو اور ہزا ر روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ ہیں تو فوری تبدیل کروا لیں کیونکہ 31 دسمبر کے بعد تمام پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کیے جائینگے ۔

واضح رہے کہ  وفاقی کابینہ نے دسمبر 2021 میں  پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع  سے متعلق  وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دی تھی ۔

مزیدخبریں