بھارت میں با حجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر ملالہ یوسفزئی کا ردِ عمل

بھارت میں با حجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر ملالہ یوسفزئی کا ردِ عمل

لندن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھارت میں باحجاب طالبات کو اسکول میں داخلے سے روکنے کے عمل کو خوفناک  قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات  کو حجاب کی صورت میں تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مسلمان طالبات کے حجاب پہننے کے حوالے سے گنجائش پیدا کرتے ہوئے معاملات کو سلجھائیں۔

 
 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست کرناٹک میں خواتین کے ایک سرکاری کالج میں چھ مسلم طالبات کو حجاب پہننے کے باعث کلاسز سے بے دخل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ بھی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

 اب گزشتہ روز ایک بار پھر انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں  کرناٹک کے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کو زعفرانی مفلر والوں  کی جانب سے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہجوم میں شامل لوگ آگے بڑھے اور لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے، لڑکی نے اس دوران مشتعل ہجوم سے ڈرنے کے بجائے ان کا بھرپور مقابلہ کیا اور اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

مصنف کے بارے میں