اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبید اللہ مایار نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خود اسپیکر ہائوس میں رقم تقسیم کی اور ویڈیو بنائی ، یہ رقم ترقیاتی کاموں کیلئے تھی ، ایم پی ایز کو ایک ایک کروڑ روپے دیے گئے تھے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پا کستان تحریک انصاف کے رہنما عبید اللہ مایار نے سینیٹ الیکشن 2018میں رقم کی وصولی کے حوالے سے کہا کہ رقم ضرور وصول کی لیکن یہ سینیٹ الیکشن کیلئے نہیں ترقیاتی کاموں کیلئے تھی ،حکومت نے رقم تمام ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کیلئے دی تھی ۔
ایم پی ایز کو ایک ایک کروڑ روپے اسپیکر ہائوس میں دیے گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہی پیسے دیے اور ویڈیو بنائی ، پی ٹی آئی حکومت نے اسپیکر ہائوس میں ویڈیو بنائی تھی ۔اس وقت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے رقم وصول کرنے کا کہا تھا۔