برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسئن لگوانے سے سب سے زیادہ انکاری پاکستانی ہیں

07:32 PM, 9 Feb, 2021

لندن ،برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں میں سب سے زیادہ پاکستانی ہیں ۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بریڈفورڈ میں کورونا کیسز اور ویکسی نیشن کے لئے کام کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق دسمبر اور جنوری کے اعدادوشمار میں کورونا ویکسئن لگوانے سے انکار کرنے والے 80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانی کمیونٹی کی ہے۔برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار اور ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کی کشمکش کا شکار افراد میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی افراد اور تیسرے نمبر پر دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں جو  کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں یا پھر اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں۔ ویکسی نیشن ڈیٹا کے مطابق بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے46 فیصد معمر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں