80 سالہ شخص نے بچپن کی محبت کو پالیا

06:35 PM, 9 Feb, 2021

لاہور،چونیاں میں 80 سالہ شخص نے 65 سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔ 

اس شادی کی اصل کہانی یہ ہے کہ اسی سالہ عطر خان  نے اپنی بچپن کی محبت کو سالوں بعد پالیا ۔ عطر خان نے اپنی جوانی میں نذیراں بی بی سے شادی کے لئے کوشش کی لیکن خاندانی مسائل کی وجہ سے یہ شادی نہ ہوسکی اور عطرخان کی شادی کہیں اور ہوگئی اور نذیراں بی بی نے کسی اور کے نکاح میں زندگی گذار دی ۔ 

نذیراں بی بی کے شوہر کے انتقال کے بعد عطر خان کی محبت دوبارہ جاگ اٹھی اور انہوں نے باقاعدہ طورپر پھر سے شادی کا اظہار کیا جس کو نذیراں بی بی کی طرف سے مان لیا گیا ۔ اور یوں عطرخان نے اپنے بچپن کی محبت کو کئی سالوں بعد پاہی لیا ۔ 

یاد رہے کہ نذیراں بی بی کے شوہر کا نوسال قبل انتقال ہوا تھا ۔عطرخان کی پہلی شادی سے چار بچے ہیں جبکہ نذیراں بی بی کے چھ بچے ہیں ۔ 

اس دلچسپ شادی میں دونوں اطراف کے خاندان کے لوگوں سمیت محلے داروں نے بھی شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں