شادی کے بعد بھی ماں کے ساتھ رہوں گی ،سارہ علی خان

06:03 PM, 9 Feb, 2021

ممبئی،بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بھی ماں کے ساتھ رہوں گی ۔

بالی وڈسٹار سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی والدہ کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دی ہے اور سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کا بہت چرچا ہے۔ 

والدہ کے نام پیغام میں اداکارہ نے کہا ’’میری دنیا کو سالگرہ مبارک، میرا آئینہ اور طاقت بننے کے لیے شکریہ۔

 اس سے قبل ایک انٹریو میں ادکارہ سارہ علی خان نے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں امرتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیں گی یہاں تک کہ اپنی شادی کے بعد وہ بھی ماں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی لیکن میں جب یہ کہتی ہوں تو میری ماں ناراض ہوجاتی ہے لیکن کیا وہ شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے اپنی ماں کے ساتھ رہنا اور گھومنا اچھا لگتا ہے اور اگر وہ کچھ دن کےلیے بھی مجھ سے دور ہوں تو میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں، میں ان سے کچھ بھی نہیں چھپاتی لیکن اس کے باوجود زندگی میں صرف وہی ہیں جن سے مجھے ڈر بھی لگتا ہے۔

واضح رہے سارہ علی خان آج کل ہدایت کار آنند رائے کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ لیڈ رول کررہی ہیں ۔ 

مزیدخبریں