فحش فلمیں بنانے پر بھارتی اداکارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

05:38 PM, 9 Feb, 2021

ممبئی، عدالت نے فحش فلمیں بنانے والی بھارتی اداکارہ کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ 

بھارتی اداکارہ گیہانا واستھ کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا ۔ بھارتی اداکارہ کو ساتھیوں سمیت عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ اداکارہ اکیلے فحش فلمیں بنانے کے معاملے میں ملوث نہیں بلکہ پورا گینگ اس کام میں ملوث ہے ۔ پولیس نے  پروڈیوسر و ڈائریکٹر، گرافک ڈیزائنر، اداکار  اور کیمرہ مین سمیت دیگر افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔

 پولیس نے بتایا کہ ادا کارہ انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو کام کا جھانسہ دیکر فحش فلمیں بناتی تھیں اور پولیس نے ایک متاثرہ اداکارہ کی شکایت پر ہی کارروائی کی ۔

پولیس کے مطابق  اداکارہ  گیہانا واسستھ نے 87 ویڈیوزایک پورٹل پر اپ لوڈ کی تھیں جہاں دیڈیوز دیکھنے کی فیس 2000 بھارتی روپے تھی جبکہ پولیس نے 3 بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیے ہیں جن میں سبسکرائبیشن کی فیس آتی تھی اور ان اکاؤنٹس میں 36 لاکھ بھارتی روپے موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ممبئی کے علاقے ملاد میں اس گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں فحش فلمیں بنانے کا کام کیا جاتا تھا اور چھاپے میں 6 موبائل فون، لیپ ٹاپ، میموری کارڈ، کیمرہ اور سیکڑوں فحش فلمیں ملی ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں