وفاقی وزیر کی اہلیہ نے اپنا برانڈ لانچ کردیا

05:17 PM, 9 Feb, 2021

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنا فیشن برانڈ 'نساء حسین' لانچ کر دیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے حال ہی میں منعقد ہونے والے برائیڈل کوٹیور ویک 2021 میں اپنا برانڈلانچ کیا جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔فواد چوہدری کی اہلیہ کے برانڈ 'نساء حسین' کی شو زٹاپر اداکارہ حریم فاروقی اور ریشم تھیں جنہوں نے ان کی کلیکشن کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

نساء حسین کی کریٹو ڈائریکٹر حبا فواد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں ایک قابل ذکر مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ہمارے عروسی جوڑوں کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

دوسری جانب جب وفاقی وزیر فواد چوہدری سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنی مینز ویئر لائن لانچ کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ان کا شعبہ سیاست ہے لہٰذا ہمیں جلد کسی سے توقع نہیں کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں