لاہور:وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ کیلئے بیگم صفدر اور نواز شریف سے 5ارب کی ڈیمانڈ کی ہے، اس سے پہلے مولانا 2019ء میں لانگ مارچ سے تقریباً ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگا چکے ہیں،اپوزیشن چاہے ٹرک پر چڑھے یا برج خلیفہ پراب این آر او نہیں ملے گا.
انہوں نے کہا مئی2006کے میثاق جمہوریت کادوسرا نام’’رادھا آئومل کے کھائیں آدھا آدھا‘‘ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فیاض چوہان نے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم 26 مارچ کو لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس کے لیے مولانا فضل الرحمان نے بیگم صفدر اعوان اور نواز شریف سے پانچ ارب روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔
اس سے پہلے مولانا 2019 میں لانگ مارچ سے تقریباً ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگا چکے ہیں۔ مئی 2006 میں میثاق جمہوریت، جس کا دوسرا نام "رادھا آو مل کے کھائیں آدھا آدھا" ہے، کا ایک نکتہ ہارس ٹریڈنگ کو اوپن بیلٹ کے ذریعے روکنا بھی تھا۔ اب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لائے گئے صدارتی آرڈیننس کے بعد اوپن بیلٹ سسٹم کے انہی حامیوں نے گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیا ہے۔