چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھا رت کو 227 رنز سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق 420 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔انگلینڈ کی جانب سے ڈوم بیس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
جیمز اینڈرسن ، لیچ اور آرچر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگزمیں انگلینڈنے 578 کا پہاڑ جیسا ٹوٹل بنا یا،جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 337رنز پر آوٹ ہو گئی۔
شاندار ڈبل سنچری پر جے روٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ،، چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔