لندن : " فاسٹ اینڈ فیوریس 9" سپر بال "کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان لیے فلم " فاسٹ اینڈ فیوریس 9" سپر بال "کے نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے ،فلم یکم اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔
حیران کن طور اس فلم کے ایک ایک چار سکینڈ کے سین کی تیاری میں 8 ماہ لگ گئے ہیں ، ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئیس نائن کا ایک 30 سکینڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے ، جس میں فلم کی تیاری دکھائی گئی ہے ، اس ایکش سین میں گاڑیاں تباہ ہوتے دکھائی گئی ہیں ۔
فلم کے ہدایت کار جسٹسن لن نے کہا کہ اس فلم کے ایک چار سکینڈ کے شاٹ کے لیے 8 ماہ کی تیاری کی ہے ۔ انہوں نےبتایا کہ اس سین کو فلمانے میں چار دن لگے اور تین گاڑیاں تباہ ہوئیں ، فلم ہدایت کار نے فلم کی کاسٹ اور کریو کے کام کو سراہا اور دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیا ہے ،
خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 ‘ گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی تاہم کورونا کے باعث یہ فلم رواں سال مئی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔