کراچی میں ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کا قتل، ملزموں کا سراغ مل گیا

07:56 AM, 9 Feb, 2021

کراچی میں ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کا قتل، ملزموں کا سراغ مل گیا

کراچی: گزشتہ دنوں شہر قائد میں ٹک ٹاکر مسکان اور اس ے دیگر ساتھیوں کو قتل کرنے والوں کا سراغ مل گیا ہے۔ پولیس اس اندھے قتل کا کھوج لگانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی تھی۔

پولیس نے اپنی تفتیش میں بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر مسکان کی سویرا نامی خاتون سے رنجش چل رہی تھی۔ دو خواتین کے جھگڑے نے چار لوگوں کی جان لے لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم رحمان افغانی اور مقتولہ مسکان گہرے دوست تھے۔ تاہم دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تو رحمان نے ایک دوسری ٹک ٹاکر سویرا سے دوستی کر لی۔ مسکان کو اس بات کا پتا چلا تو وہ آپے سے باہر ہو گئی اور سویرا کے گھر جا کر اس سے جھگڑا شروع کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سویرا نامی خاتون نے اس واقعے کی روداد رحمان افغانی کو سنائی تو اس نے مسکان کو بلا کر ساتھیوں سمیت گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے گارڈن ایریا میں گزشتہ دنوں ایک خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات تو پتا چل گئی تھی کہ مقتولہ مشہور ٹک ٹاکر تھی لیکن اس اندھے قتل کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔

پولیس نے واقعے کی کڑیاں ملائیں تو پتا چلا کہ مرت کے گھاٹ اتارے گئے تینوں مرد جرائم پیشہ تھے جبکہ مقتولہ مسکان کا بھی منشیات فروشوں کیساتھ تعلق تھا۔

پولیس ٹک ٹاکر مسکان اور ملزم رحمان افغانی کی متعدد ویڈیوز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں