عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں زوروں پر

02:01 PM, 9 Feb, 2020

ممبئی : بالی وڈ کی سٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں سال شادی کی خبریں زوروں پر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں سال شادی کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں نے شادی کی تاریخ تقریبا طے کر لی ہے جس کا اعلان رواں سال کو کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کہ رنبیر اور عالیہ کے گھروں میں شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، جبکہ دونوں کے رشتے داروں کو بھی شادی کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی ان دونوں کی شادی کی خبریں آئی تھیں۔

مزیدخبریں