وزیر اعظم کی عذیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت

01:51 PM, 9 Feb, 2020


اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے عذیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات ہوئی جس میں عذیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر علی زیدی نے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سے عدالتی حکم کے مطابق کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی۔

درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں