چین ،کورونا وائرس،مزید89افراد ہلاک ، تعداد 813 ہو گئی

چین ،کورونا وائرس،مزید89افراد ہلاک ، تعداد 813 ہو گئی


بیجنگ :کورونا وائرس سے چین میں  مزید89افراد ہلاک ہو گئے ،مجموعی  تعداد 813 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ۔

وائرس مزید 89افراد کی ہلاک ہو گئے اورمجموعی ہلاکتیں 813ہوگئیں ،کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی  ، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔2002 ء اور 2003  ء کے درمیان سارس بیماری کے سبب سا774 افراد ہلاک اور 8 ہزار  1سو بیمار ہوئے تھے۔

یہ صورت حال آٹھ ماہ کے دوران چھبیس ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں  780 افراد ہلاک اور 27 ہزار 1 سو بیمار ہوئے   تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ۔

  صرف 2147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی   جبکہ فرانس کی پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔