جدہ :سعودی عرب کے وزیر برائے خارجی امور الجوبیل نے کہا ہے کہ جمال خشوقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے جمال خشوقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں کسی قسم کی ڈکٹیشن لینے سے انکار کر دیا ہے ، سعودی وزیر برائے خارجی امور الجوبیل نے کہا ہے کہ جمال خشوقجی کے قتل کا الزام سعودی ولی عہد پر لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔
سعودی عرب جانتا ہے کہ تحقیقات کس طرح کرنی ہے، اس میں مزید ڈکٹیشن برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایک نیا الزام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے جمال خشوقجی کو دھمکی دی تھی کہ وہ گولی کی طرح ان کے پیچھے آئیں گے۔