اسلام آباد :وفاقی کابینہ میں توسیع کر کے اتحادی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیرلینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، تحریک انصاف کی حکومت کا منی بجٹ کی منظوری کےلیےاتحادیوں کےتحفظات دورکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ،ناراض اتحادی جماعتوں سےمزیدوزراءکو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، اس فیصلے کے تحت بلوچستان عوامی پارٹی اورمسلم لیگ ق سےایک ایک وزیرلیا جائے گا ۔
مسلم لیگ ق کی طرف سےمونس الہٰی کیلئےوزارت صنعت وپیداوارکا مطالبہ سامنے آیا ہے جبکہ وزارت صنعت دینےپرحکومتی ارکان میں اختلاف پایا جاتا ہے ، اختلاف رائے رکھنے والے ارکان کا کہنا ہے کہ اس وزارت کا پنجاب کےچھوٹےاوردرمیانےدرجےکی صنعتوں میں گہرے اثرورسوخ کی وجہ سے مسلم لیگ ق کاپنجاب میں اثربڑھےگا۔