واشنگٹن: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی فوج کےانخلاکےبعدکی صورتحال کیلیےپاکستان کو مکمل منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیلیےیہ انتہائی اہم ہےکہ وہ افغان امن عمل کاحصہ بنے،امریکی فوج کےانخلاکےبعدکی صورتحال کیلیےپاکستان کو مکمل منصوبہ سازی کرنی چاہیےکسی بھی تنازع کاحل مصالحت ہےاسےمصالحت نہیں کہتےجب آپ دشمن کی تمام باتیں اور مطالبات مان لیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصالحت تب ہوتی ہےجب تمام فریق اپنی غلطی کااحساس کریں اورذمےداری قبول کریں غلطیوں پرنادم ہونےکےبعد سمجھوتے پرپہنچا جائے تواسےمصالحت کہتے ہیں اگرآپ ایک فریق کومطمئن کرکہ اس کے تمام مطالبات مان کر نکل آئے تویہ پاکستان اور خطے کیلیے تباہ کن ہوگا۔