لاہور:سینئر صحافی اور اینکر پرسن رضوان رضی کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق معروف صحافی ٹی وی اینکر اور ریڈیو پروگرام ’دادا پوتا شو‘ کے شریک میزبان کے اہلخانہ نے بتایا کہ رضوان رضی جوہر ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ کے باہر گلی میں موجود تھے،اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار نامعلوم افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
اہلخانہ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے واقعہ کا نوٹس لے کر رضوان رضی کو فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قبل ازیں رضوان رضی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ممکنہ طور پر ان کے بیٹے اسامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ’کچھ لوگوں سے بات کرنے کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ میرے والد صاحب کو پہلے کالی گاڑی میں لے کر گئے اور تھوڑی ہی دور جاکر ایک رینجرز کی گاڑی میں بٹھادیا۔ گارڈ کہتاہے کہ یہ حرکت اس نے صبح بجے سے نوٹس کی مسلسل جب وہ ڈیوٹی پر آیا‘۔
Kuch logn sey baat karney k baad ye inkashaaf hua hai meray waalid sahb ko pehlay kaali gaari mein le kar gaye aur thori hi dur ja kar aik ranger ki gaari mein betha diya. guard kehta hai k ye harkaat us ney subha 8 bajey sey notice ki musasal jub wo duty per aya
— Rizwan Razi (@RaziDada) February 9, 2019
بعدازاں ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے سینئر صحافی رضوان رضی کو عدالتوں اوراداروں کےخلاف بولنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،سینئر صحافی کے خلاف پریوینشن آف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔جمہوری دور میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کسی صحافی کے خلاف پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق سینئر صحافی رضوان رضی کو آج ان کےگھر کے باہر سے گرفتار کیاگیا،ایف آئی اے کاکہناہے کہ ان سے تفتیش جاری ہے۔رضوان رضی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں صبح سیاہ رنگ کی گاڑی میں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئےتھے۔