افضل گورو کی چھٹی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

01:10 PM, 9 Feb, 2019

سری نگر: حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق افضل گورو کی برسی کے موقع پر حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے اور کشمیری شہری بھارتی قابض افواج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ہڑتال کے دوران سری نگر سمیت پوری وادی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے جبکہ تعلیمی مراکز بھی بند ہیں۔

خیال رہے بھارت نے افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے الزام میں 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔

پھانسی کے وقت افضل گورو کی عمر 44 برس تھی اور انہیں نہ تو قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی تھی۔

مزیدخبریں