لاہور : بیوی کو نازیبا میسج بھیجنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

12:28 PM, 9 Feb, 2019

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملزم قمت کی درخواست ضمانت پر جسٹس وحید احم خام نے سماعت کی ملز م کی بیوی شاہد ہ بی بی کی جانب سے ایڈو کیٹ الطاف حسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہدہ بی بی نے شوہر کے خلاف تھانے پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا ۔ جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل فون پر نازیبا پیغام بھیجتا ہے ۔
استغاثہ نے عدالت میں موقف اختیار کیاتھا کہ سیشن عدالت بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے اور قبل ازیں ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد ہوئی تھی ۔

 لاہور ہائی کوٹ نے جمعہ کے روز بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج کر دی کردی تھی۔

مزیدخبریں