کراچی پہنچتے ہی بوم بوم نے نیشنل سٹیڈیم کی خوبصورتی کے گن گانا شروع کردیئے

کراچی پہنچتے ہی بوم بوم نے نیشنل سٹیڈیم کی خوبصورتی کے گن گانا شروع کردیئے
کیپشن: تصویر بشکریہ شاہد آفریدی ٹوئٹر

کراچی :شہر قائد پہنچتے ہی بوم بوم نے نیشنل سٹیڈیم کی خوبصورتی کے گن گانا شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہار ا لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تزئین و آرائش اور چھتوں پر نئے شیڈز لگنے کے بعد خوبصورت ہوگیا ۔


لالہ نے 17 مارچ کو ہونیوالے پی ایس ایل فور کا فائنل کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل فور میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرینگے ۔شاہد آفریدی آج ہی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے ہیں جبکہ شاہد آفریدی کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔