لاہور:ا داکارہ میرا نے کہا ہے کہ بھارتی انڈسٹری بالی ووڈ سے مقابلے کیلئے فنکاروں کو یکجا ہو کر کام کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ لالی ووڈ فنکارایک ہوجائیں تو ہم بھارتی انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں،میں نہیں سمجھتی ہوں کہ ہماری انڈسٹری بالی ووڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتی، لالی ووڈ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری کی حالت مزید ابتر ہوجائے گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی فنکاروں میں جو صلاحیت ہے انہوں نے کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔