سعودی عرب نے انڈیا کی مرغیوں اور انڈوں پر پابندی لگا دی

سعودی عرب نے انڈیا کی مرغیوں اور انڈوں پر پابندی لگا دی


ریاض:سعودی عرب نے بھارت میں برڈ فلو وائرس پائے جانے کے بعد وہاں سے مرغیوں، پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی عائد کردی ۔


تفصیلات کے مطابق یہ بات سعودی وزارت زراعت نے بتائی۔جنوری میں عالمی ادارہ برائے صحت حیوانیات نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور کے قریب برڈ فلو کی وبا پھیل گئی ہے ۔