کرکٹر اظہر علی نے نومولود بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

10:05 PM, 9 Feb, 2018

لاہور: قومی کرکٹر اظہر علی نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اظہر علی جو کچھ روز قبل ہی بیٹے کے باپ بنے ہیں، نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر پرستاروں کی بے پناہ فرمائش پر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر انہیں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔


مداحوں نے قومی بلے باز اور ان کے بیٹے کیلئے نیک خواہشات ارسال کیں اور اس کی لمبی عمر کیلئے دعائیں بھی کیں۔ اظہر علی نے بیٹے کا نام اذلان اظہر تجویز کیا ہے جسے مداحوں نے بے پناہ پسند کیا ہے۔

مزیدخبریں