سعودی عرب کی حکومت نے جنونی ڈرائیور کو سنگین جرمانہ کر دیا

08:58 PM, 9 Feb, 2018


مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں متعددٹریفک خلاف ورزیاں کرنے پرجنونی ڈرائیور پر 18900ریال جرمانہ عائدکردیاگیا ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 9روز قبل شاہراہ پر متعدد خلاف ورزیاں کرکے فرار ہوجانے والے لگزز کار کے مالک کو تلاش کرکے گرفتا کرلیا گیا۔ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے اور 3بار سگنل توڑنے پر 18ہزار 900ریال جرمانہ،15روز تک حوالات میں رکھنے اور 3ماہ تک گاڑی کی ضبطی کی سزا سنا دی۔محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گرفتاری کی کارروائی متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں کی رپورٹوں پر کی۔

مزیدخبریں