ملتان : تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں جانے کی تردید کر دی کہا کہ پنجاب کے لوگ خوش قسمت ہیں انہیں پرویز خٹک جیسے وزیراعلیٰ نہیں ملے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ن لیگ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، اپنی جماعت بنا رہی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ انہیں پرویز خٹک جیسا وزیراعلیٰ نہیں ملا ۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ مشال قتل کیس فوجی عدالتوں میں چلا تو انصاف ملے گا۔