ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کے لیے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراو¿ں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے لیکن تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔