اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم بنانے کیلئے کوشاں

06:21 PM, 9 Feb, 2018

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا، سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ، جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں ، جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی ، اس پر بل کی تیاری بھی جاری ہے جو کہ وزارت قانون کو بھیجا جائے جو اس پر سزا تجویز کرے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بیک وقت تین طلاقیں دے تو طلاق تو ہو جائے گی لیکن اس کا حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔

مزیدخبریں