متحدہ پاکستان کی نے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو دیدیا

05:46 PM, 9 Feb, 2018

کراچی : متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ، فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم معاملہ جلد حل کرنا چاہتے ہیں ، فاروق بھائی کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے بڑے فیصلے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی ، کمیٹی نے امیدوار نامزد کرنے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کو دے دیا۔

متحدہ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ اگر فاروق ستار میرٹ سے ہٹ کر بات کریں گے تو اسے نہیں مانا جائے گا ، ہم معاملہ جلد حل کرنا چاہتے ہیں ، ہم فاروق بھائی کا انتظار کرتے رہے مگر وہ نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں فاروق ستار کو مشورے کون دے رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کو اختیار دینے کا فیصلہ کل رات ہی کر لیا تھا۔

مزیدخبریں