عمران علی بے قصور ہے ٗ ڈی این اے میچ بھی غلط ہے : وکیل

05:34 PM, 9 Feb, 2018


لاہور: زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی کے وکیل نے عمران علی کے بے قصور ہونے کا دعوی کر دیا۔


ملزم عمران علی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور واقعہ میں نامزد ملزم عمران علی کے خلاف کوئی بھی واضح ثبوت موجود نہیں ہیں۔اگر آج عدالت عمران علی کو رہا کر دے تو عمران علی کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ملے گااگر صرف وزیر اعلی شہباز شریف کے کہنے پر عمرا ن علی کوپھانسی دینی ہے تو اس طرح سے تو پورے پنجاب کو پھانسی دے دیں۔


ملزم عمران علی کے وکیل نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ وہ عمران علی کو اس کیس میں بے گناہ ثابت کر کے رہیں گے ملزم عمران علی کے وکیل نے ڈی این اے میچ ہونے کی خبر کو بھی غلط قرار دیااور کہا کہ وہ ہر صورت میں عمران علی کو بے قصور ثابت کر کے رہیں گے،کیونکہ عمران علی کے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔یاد رہے کہ ملزم عمران علی قصور واقعے کا مرکزی ملزم ہے اور ا س پر زینب سمیت مزید آٹھ بچیوں کو اغوا کر کے قتل کرنے کا بھی الزام بھی عائد ہے۔جس کا ملزم عمران علی خود بھی اعتراف کر چکا ہے۔

مزیدخبریں