قیلولہ جسمانی چستی کے علاوہ دماغی صحت اور کم مدت کے حافظے کو بھی بہتر بناتا ہے،ماہرین

03:09 PM, 9 Feb, 2018

نیویارک:امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کے لیے سونا صحت کے لئے انتہائی مفید ہے یہ جسمانی چستی کے علاوہ دماغی صحت اور کم مدت کے حافظے کو بھی بہتر بناتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں چار مرتبہ قیلولہ کرتے ہیں ان کے دماغ میں ہاتھ پیروں کی حرکت قابو کرنے والے ”موٹرنیورونز“ بہتر ہو نے کے ساتھ ساتھ جسمانی چستی ، دماغی صحت اور کم مدت کے حافظے کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ انسانی جسم و دماغ پر قیلولہ کے اثرات عین کسی آرام پہنچانے والی دوا یا کیفین جیسے ہوتے ہیں لیکن ان کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا۔ اسی طرح قیلولہ کا وقفہ 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اورماہرین کے مطابق یہ دورانیہ جتنا زیادہ ہوتا ہے، اس کے اچھے اثرات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں