عربی شہزادوں کے باز سندھ ایئرپورٹ پر پکڑ لئے گئے

عربی شہزادوں کے باز سندھ ایئرپورٹ پر پکڑ لئے گئے

نواب شاہ:سعودی عرب کے شہزادوں کے باز محکمہ وائلڈ لائف عملے نے نوابشاہ ایئرپورٹ پر پکڑ لئے ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے باز سندھ ایئرپورٹ پر پکڑ لئے جس کے بعد سعودی شہزادے اعلیٰ حکام سے رابطوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔


ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک مخبر کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کواطلاع دی گئی کہ سعودی شہزادے شکار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے واپس وطن جا رہے ہیں تو وائلڈ لائف کے عملے نے شہزادوں کو روک کر اور باز قبضے میں لیکر ایئرپورٹ پر ہی تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔


وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پرمٹ آنے کے بعد انہیں باز اورجانے کی اجازت دے دی جائیگی،جب تک سعودی شہزادوں کا خصوصی طیارہ سندھایئرپورٹ پر کھڑا رہے گا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس باز رکھنے اور شکار کرنے کے سعودی حکومت کے اجازت نامے تو ہیں لیکن پاکستان کے اندر شکار کرنے کا پرمٹ نہیں ہے جبکہ سعودی شہزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پرمٹ ہے لیکن ہم بھول آئے ہیں جو کہ ہم ای میل اور واٹس اپ کے ذریعے منگوا کر دیتے ہیں۔