پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دہری شہریت کے حامل سرکاری افسروں کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 11 فروری تک دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات جمع کی جائیں۔
خلاف ورزی کے مرتکب محکموں کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں