سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد شاہد خاقان عباسی سیاست میں آئے، خاتون اول

02:17 PM, 9 Feb, 2018

اسلام آباد: خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر چاہتے تھے کہ ان کا بڑا بیٹا سیاست میں آئے اور سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد شاہد خاقان عباسی سیاست میں آئے کیونکہ اس ساںحہ ہماری زندگی بدل دی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں اور کھانے میں انہیں کسی بھی قسم کا گوشت پسند نہیں۔  وہ دالیں اور سبزیاں زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ ان کی پسندیدہ سبزی بھنڈی ہے۔

اہلیہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گھر کے کسی بھی کام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے ان کے پاس تو وقت نہیں ہوتا لیکن اگر انہوں نے کہیں جانا ہوتو وہ اپنی پیکنگ خود ہی کر لیتے ہیں۔

واضح رہے پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں